کوچی،29؍جون(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)پولیس نے ساؤتھ اداکارہ کے اغوا اور مارپیٹ کے معاملے میں تازہ انکشافات کے بعد ملیالم اداکار دلیپ اور ان کے دوست ڈائریکٹر نادرشاہ کے طویل بیان درج کئے ہیں۔اے ڈی جی پی بی سندھیا کی قیادت میں حکام کی ایک ٹیم نے بدھ کو انہیں سمن بھیج کرالووا پولیس کلب میں بلایا جس کے بعد ان کے بیان درج کئے گئے،بارہ گھنٹے تک جاری رہا یہ عمل کل دوپہر 12.30بجے شروع ہوئی اور رات 1.05بجے ختم ہوا۔دلیپ نے پولیس کلب سے نکلنے کے بعد کہا کہ معاملے سے متعلق تمام مسائل پر بات ہوئی۔پولیس نے کہا کہ ضرورت پڑنے پر انہیں دوبارہ سمن بھیجا جائے گا۔پولیس کے ایک سینئر افسر نے کہا کہ کسی کو بھی کلین چٹ نہیں دی گئی ہے۔دلیپ نے بتایا کہ پولیس نے ان کا تفصیلی بیان درج کیا ہے، انہوں نے 20اپریل کو شکایت درج کروائی تھی کہ ایک شخص انہیں بلیک میل کر رہا ہے،وہ شخص جنوبی ہند اداکارہ کے اغوا اور مارپیٹ کے معاملے میں اہم ملزم کا دوست ہونے کا وعدہ کرتا ہے۔تامل اور تیلگو فلموں میں کام کرنے والی ایک اداکارہ کو ملزمان نے اغوا کیا تھا اور مبینہ طور پر اداکارہ کے ساتھ گاڑی کے اندر ہی دو گھنٹے تک چھیڑچھاڑ کی تھی۔واقعہ کوچی کے مصروف علاقے میں 17فروری کی رات کا ہے۔